Lailat-ul-Qadr


As the Akhri Ashara has finally arrived, and yes Im LATE yet again, I’m here just to drop by a quick note, as per Ramadan last year I had posted a few Ebadah’s specifically done on the Taaq raats, so if anyone wishes to have a read, follow the link HERE.

Prayers for Everyone 🙂

عيد مبارك


Eid Mubarak to everyone. Sorry couldnt wish ya all earlier have been all tied up with the Eid jiggies :P. Had a good tyme, not the best but Im blessed that I have some good people to share my good times with 🙂 All the rituals were followed as on every Eid. The Sheer Khurma, Mehndi, Pulao Biryani and etc etc 😛 Had my Wallet filled with Eidis 😉 as what else are Eids for, and these Eidis are for just a few more years as sooner we will be passing on Eidis instead of having em 😦 but not really we alhumduliAllah have our elder’s shelters over our head and their Eidis ofcourse 😛



On this day I would love to share it with those who really dont have the opportunity or the resources to enjoy a fun filled Eid, being far from my land I feel a bit tied up as for how to help my people when they need to be happy, but soon ill be sharing some time with the people who really need it back in my homeland :). May Allah bless our people, Our Ummah, Our Nation and its superiors who are the bearers of our Nations Image and Hopes. Ameen

PS: This is surprisingly my 200th post 🙂 and m glad It was on Eid!

PPS: The hands in the image on the right are decorated by me 😀 😀

EID MUBARAK !

انتیسویں شب قدر


انتیسویں شب قدر


آج خیر سے یہاں انتیسویں کی رات ہے- اور طاق راتوں کے عبادات میں سے آخری رات ہے- میری بس یہی
دعا ہے کے الله ہمارے اس رمضان کے روزوں سمیت ہماری باکی عبادت بھی قبول فرمائیں آمین- آج کی خاص عبادت درجہ ذیل ہیں:

١- انتیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سی پڑھنی ہے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورة القدر اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت
بعد سلام ستر مرتبہ سورة الم نشرح پڑھے، یہ نفل نماز کامل ایمان کے لئے افضل ہے- انشاالله العزیز اس کو پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھایا جائے گا-

٢- انتیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورة القدر اور سورة الاخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت
بعد سلام کے ١٠٠ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے- انشااللہ العزیز اس کے پڑھنے والے کو باری تعالی بخشش گناہ اور مغفرت عطا کریں گے آمین-

خیر سے کل یہاں چاند رات ہے، اور میری دعا تو یہی ہے کے انشااللہ انتیس ہی روزے ہوں کیونکے چاند رات کا مزہ تو اسی وقت آتا ہے جب اگلے دن عید ہو ؛)

میری طرف سے سب کو پیشگی عید مبارک 🙂

ستائیسویں شب قدر


ستائیسویں شب قدر

ماہ رمضان میں ستائیسویں شب قدر کی بڑی ہی فضیلت ہے- اس میں رات بھر جاگ کر عبادت میں مشغول نوافل، نماز، قرآن شریف، درود شریف کثرت سے پڑھے- اس رات کی عبادت کے ثواب کا کوئی جواب ہی نہیں – اس رات پڑھے جانے والے وظائف درجہ ذیل ہیں:


١- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح بارہ رکعت نفل نماز تین سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ استغفار پڑھے- الله تعالی اس نفل نماز پڑھنے والے کو انشااللہ العزیز نبیوں کی عبادت کا ثواب دے گا-

٢- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر تین مرتبہ اور سورة الاخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام کے سورة الاخلاص ستائیس مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں کی مغفرت مانگے انشااللہ تعالی اس کے تمام پچھلے گناہ الله تعالی معاف کرے گا-

٣- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں سورة فاتحہ سورة التکاثر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
باری تعالی اس نفل نماز پڑھنے والے پر سے موت کی سختی آسان کرے گا انشااللہ تعالی اس پر سے عذاب قبر بھی معاف ہوجائے گا-

٤- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر نماز میں سورة فاتحہ کے بعد سورة الاخلاص سات مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ یہ تسبیح استغفار پڑھے- ” استغفرالله العظیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم و اتوب الیہ” ( معذرت ک ساتھ میں اس کلمے پر اعراب نہیں لگا سکی) انشااللہ العزیز اس نفل نماز کو پڑھنے والا اپنے مصّلے سے اٹھنے بھی نہ پائے گا کہ باری تعالی اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرما کر مغفرت عطا فرمائے گا- مغفرت کے لئے یہ نماز افضل ہے-

٥- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت سورة فاتحہ کے بعد سورة الم نشرح ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ سورة القدر پڑھے، یہ نماز بی شمار عبادت کے ثواب کے لئے افضل ہے-

٦- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز پڑھے ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر تین مرتبہ اور سورة الاخلاص پچاس مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام سجدہ میں ایک مرتبہ یہ کلمات پڑھے-

٧- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح ساتوںپڑھے- یہ عذاب قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کے لئے افضل ہے-

٨- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح سات مرتبہ سورة الملک کا پڑھنا مغفرت گناہ کے لئے نہایت فضل ہے

الله ہمیں اس رات کی فضیلت اور برکتوں سی بہرمند فرمائے آمین

پچیسویں شب قدر


تیسری شب قدر

پچیسویں شب قدر کو عبادت کرنے والی راتوں میں سے ایک افضل ترین رات سمجھا جاتا ہے- جس کو لیلیٰ تل قدر کی راتوں میں زیادہ اہمیت حاصل ہے- اس رات میں پڑھے جانے والے وظائف درجہ ذیل ہیں:

١- ماہ رمضان المبارک کی پچیس تاریخ کو نمازعشاء و تراویح کے بعد چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ١٠٠ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا ہے- بار گاہ رب العزت سے انشاللہ بے شمار عبادت کا ثواب ملے گا –

٢- پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر تین مرتبہ اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ استغفار پڑھے- یہ نفل بخشش گناہ کے لئے نہایت افضل ہے-

٣- – پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ کلمہ شہادت پڑھنا ہے، یہ نفل نماز عذاب قبر سے نجات کے لئے افضل ترین ہے-

٤- پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد سات مرتبہ سورة الدخان پڑھنا افضل ترین ہے- باری تعالی اس سورة کے پڑھنے والے کو انشاللہ العزیز عذاب قبر سے محفوظ رکھینگے –

٥- پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد سات مرتبہ سورة الفتح کا پڑھنا ہر مراد کے لئے افضل ترین عمل ہے

الله تعالی اس دن کی ہماری ان خاص عبادات کو قبول فرمائیں آمین